Candidates: Are you interviewing and need support?
پرائیویسی نوٹس (Privacy Urdu)
پرائیویسی نوٹس
آخری بار اگست 2022 کو اپ ڈیٹ کیا گیا
ذاتی ڈیٹا کو جمع کرنا اور اس پر کام کرنا
پروسیسنگ کا مقصد اور قانونی بنیاد
ہمارے جائز مفادات پر بھروسہ کرنا
آپ کا اپنی رضامندی واپس لینا؛ براہ راست مارکیٹنگ پر اعتراض
کوکیز؛ بیکنز؛ ٹریکنگ ٹیکنالوجی
بچوں کا آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن رول (“COPPA”)
ملک کا مخصوص قانون ضمیمہ (Country Specific Law Addenda)
ریاستہائے متحدہ کا ضمیمہ (United States Addendum)
ملحقہ اداروں اور رابطے کی معلومات
ہم کون ہیں
ماڈرن ہائر میں خوش آمدید۔ ہم آپ کی رازداری کی حفاظت کے لیے پر عزم ہیں۔ یہ رازداری کا نوٹس (“نوٹس“) اوپر دی گئی تاریخ سے مؤثر ہے اور ہماری ویب سائٹ اور ہمارے ایپلیکیشن پلیٹ فارم کے سلسلے میں ہمارے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور افشاء کرنے کے طریقوں کو بیان کرتا ہے (ہماری ویب سائٹ اور ہمارے ایپلیکیشن پلیٹ فارم کو اس نوٹس میں اجتماعی طور پر “خدمات” کہا گیا ہے)۔ .Modern Hire Inc، اور اس کے ملحقہ ادارے (“ماڈرن ہائر،” “ہم،” “ہمیں،” اور “ہمارا“) ایسی سروسز پیش کرتے ہیں جو ملازمت سے پہلے کے عمل کی تکمیل میں سہولت فراہم کرتی ہیں جو درخواست گزاروں، امیدواروں اور/یا ملازمت تلاش کرنے والے افراد (“امیدوار(امیدواروں)“) کو بھرتی کرنے والوں، ملازمت پر رکھنے والے مینیجرز اور/یا مزید انٹرویو لینے والوں (“بھرتی کرنے والوں“) سے جوڑتی ہیں جو ہمارے کلائنٹ، آجروں (“آجروں” یا “کلائنٹس” کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ماڈرن ہائر کی بنیادی سروسز کلاؤڈ بیسڈ ایپلیکیشن پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں جس کے تحت بھرتی کرنے والے اور امیدوار دیگر خصوصیات کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل/ورچوئل انٹرویو کرنے، اوقات مقررکرنے، اور روزگار سے پہلے کی تشخیص (اسیسمینٹ) کے لیے ہمارے ملازمت پر رکھنے سے پہلے کے لائحہ عمل کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ہماری سروسز کا استعمال کرکے، آپ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ آپ نے اس نوٹس کو پڑھ اور سمجھ لیا ہے۔ قابل اطلاق قانون کے تحت مطلوبہ حد تک اور جب تک آپ دستبردار نہیں ہوجاتے، آپ اِس نوٹس کے مطابق اپنا ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنے، وصول کرنے، ذخیرہ کرنے، پروسیسنگ، اور منتقلی (اجتماعی طور پر “پروسیسنگ” یا “پروسیس“) میں ہمیں اپنی رضامندی بھی فراہم کرتے ہیں.
ماڈرن ہائر کی سروسز آجر کے ملازمت دینے سے پہلے کے عمل میں سہولت فراہم کرتی ہیں، لیکن ماڈرن ہائر انٹرویو، تشخیص، جائزہ، انتخاب یا بھرتی کے عمل میں حصہ نہیں لیتا اور نہ ہی دیگر فیصلے کرتا ہے۔ امیدواروں، بھرتی کرنے والوں اور آجروں کو اس نوٹس میں اجتماعی طور پر “یوزرس” کہا جا سکتا ہے۔ ہماری سروسز کے حصے کے طور پر، ہم آپ کے ڈیٹا کو پروسیس کرتے ہیں جو آپ کو بطور یوزر شناخت کر سکتا ہے، یا آپ کی شناخت میں مدد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے (اس لیے قابل شناخت ذاتی ڈیٹا کو “ذاتی ڈیٹا” کہا جا سکتا ہے)۔ جب کہ ہم اس نوٹس کے لیے ذاتی ڈیٹا استعمال کرتے ہیں، براہ مہربانی نوٹ کرلیں کہ ذاتی ڈیٹا، ذاتی معلومات یا ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات سبھی قابل اطلاق قانون پر انحصار کرتے ہوئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ نوٹس ذاتی ڈیٹا کی اقسام کے ساتھ ساتھ ان مقاصد کو بھی بیان کرتا ہے جن کے لیے ہم اُسے پروسیس کرتے ہیں۔
ماڈرن ہائر کا ہیڈ کوارٹر ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ہے، اور دنیا بھر میں اس کے ملحقہ ادارے، کلائنٹس اور تھرڈ پارٹی سروس پرووائڈرز موجود ہیں۔ ہمارا بنیادی پتہ اور ہمارے ملحقہ اداروں کے مقامات اس نوٹس کے آخر میں موجود ہیں۔
یہ نوٹس اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ جب آپ ہماری سروسز استعمال کریں گے، ہماری ویب سائٹس دیکھیں گے اور ہمارے سوشل میڈیا پیجز تک رسائی حاصل کریں گے تو ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو کس طرح استعمال کریں گے۔ ِاس میں آپ کے ذاتی ڈیٹا کے حوالے سے آپ کے حقوق بھی واضح کیے گئے ہیں۔ آپ کے حقوق کے بارے میں مزید معلومات، اور انہیں کیسے استعمال کیا جائے، ذیل میں “آپ کے حقوق” کے سیکشن میں دیا گیا ہے۔
ذاتی ڈیٹا کو جمع کرنا اور اس پر کام کرنا
ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا کیسے وصول کرتے ہیں اور اسے آپ یا آجر کون سے مقاصد کے لیے فراہم کرتے ہیں، اس پر انحصار کرتے ہوئے ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کام کرنے کے مقاصد اور ذرائع کا تعین کرنے والے ڈیٹا کنٹرولر (“کنٹرولر“) کے کردار میں ہو سکتے ہیں، یا ہم اپنے کلائنٹس (یعنی کنٹرولرز) کی جانب سے آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کام کرنے والے ڈیٹا پروسیسر (“پروسیسر“) کے کردار میں ہو سکتے ہیں۔ ہم اندازہ لگاتے ہیں کہ زیادہ تر وقت، اگر ہر وقت نہیں، تو ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کے حوالے سے ایک پروسیسر کے کردار میں ہوں گے۔
ماڈرن ہائز، بطور پروسیسر
ماڈرن ہائر کا کاروبار ہماری سروسز کے استعمال کے دوران ذاتی ڈیٹا کے پروسیسر ہونے پر مبنی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنے کلائنٹس (یعنی آجر) کی جانب سے کام کرتے ہیں اور ان کی ہدایات پر آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کام کرتے ہیں۔ ہمارے کلائنٹ عام طور پر ذاتی ڈیٹا جس پر ہم کام کرتے ہیں، اس کے کنٹرولر ہوتے ہیں۔ بطور کنٹرولر، ہمارا کلائنٹ ان مقاصد کا تعین کرتا ہے جن کے لیے ہماری سروسز کے ذریعے حاصل کردہ ذاتی ڈیٹا پر کام کیا جاتا ہے، اور کلائنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانونی بنیاد کا تعین کرے جو ہماری پروسیسنگ کی اجازت دیتا ہے۔ ہمارے کلائنٹ کے رازداری کے بیانات میں ان کی سرگرمیوں کی مزید تفصیلات ہو سکتی ہیں۔ اس دائرہ اختیار پر انحصار کرتے ہوئے جس میں ہم کام کرتے ہیں، اصطلاحات “پروسیسر” اور “کنٹرولر” مختلف عہدوں کی حامل ہو سکتی ہیں، لیکن اصطلاحات کے پیچھے موجود تصورات ایک جیسے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک پروسیسر کو کچھ ضوابط کے تحت “سروس فراہم کنندہ” یا دیگر اصطلاحات سے مخاطب کیا جا سکتا ہے اور ایک کنٹرولر کو “کاروبار” یا دیگر اصطلاحات سے مخاطب کیا جا سکتا ہے۔ آسانی کے لیے، ہم اس نوٹس میں پروسیسر/کنٹرولر اصطلاحات کا استعمال کرتے ہیں۔
ماڈرن ہائر حساس قسم کے ڈیٹا جیسے کہ صحت کی معلومات، سیاسی آراء، مذہبی عقائد، سوشل سیکورٹی نمبرز، تاریخ پیدائش، ڈرائیور لائسنس نمبرز، اور/یا مالی معلومات پر کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، اور نہ ہی ہماری سروسز اس قسم کے ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ماڈرن ہائر اتفاقی طور پر یوزر کی جنس، نسل یا قومیت سے متعلق معلومات پر کام کر سکتا ہے اگر ایسی صفات کیپچر ہوجائیں یا ویڈیو سے ان کا اندازہ لگایا جا سکے، لیکن اس طرح کی صفات ہماری سروسز فراہم کرنے کے طریقے میں کوئی کردار ادا نہیں کرتیں۔ اس کے علاوہ، ہماری سروسز شناخت سمیت کسی بھی مقصد کے لیے چہرے کی خصوصیات، چہرے کے تاثرات، آنکھوں کی حرکات یا آواز کے لہجے کا تجزیہ یا پیمائش نہیں کرتی ہیں۔ آپ ہماری سروسز میں ایسی معلومات بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں جس میں حساس ڈیٹا ہو سکتا ہے؛ ہمیں ایسی توقع نہیں ہے کہ اس حساس ڈیٹا کو اپنی سروسز کے حصے کے طور پر پروسیس کرنے کی ضرورت پڑے گی۔
اگر آپ ریکارڈنگ (یعنی ویڈیو یا آواز) کے ذریعے حاصل کی گئی کوئی بھی معلومات فراہم کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو ہم ایسی ریکارڈنگ کو شناخت کے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرتے۔ (یعنی، ان کا ڈیجیٹل طور پر تجزیہ نہیں کیا جاتا اور نہ ہی وائس پرنٹس یا چہرے کی شناخت کی فائلوں میں پروسیس کیا جاتا ہے) اور اس لیے ان ریکارڈنگز کو بائیو میٹرک ڈیٹا نہ سمجھیں جیسا کہ کچھ قوانین میں یا ان کے تحت بیان کیا گیا ہے۔ تاہم، ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو خفیہ سمجھتے ہیں چاہے وہ اضافی ڈیٹا پرائیویسی کے شرائط کے قابل اطلاق قانون کی اصطلاح پر پورا اترتا ہو یا نہیں۔ اگر آپ کو اپنے ذاتی ڈیٹا اور ہماری پروسیسنگ کے بارے میں سوالات ہیں تو آپ نیچے دی گئی رابطہ معلومات کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ماڈرن ہائز، بطور کنٹرولر
سروسز کے علاوہ جو ہم اپنے کلائنٹس کو فراہم کرتے ہیں، جب آپ ہماری ویب سائٹ پر جاتے ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا پیجز کے ساتھ تعامل کرتے ہیں تو ہم ایک کنٹرولر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ جب ایسا ہوتا ہے، تو ہم درج ذیل معلومات جمع کر سکتے ہیں:
- IP ایڈریس
- کُوکی آئی ڈی
- معلومات استعمال کرنا اور دیکھنا
- وہ مواد جس کے ساتھ آپ کا واسطہ پڑتا ہے
اگر آپ ہماری سروسز کے لیے ڈیمو کی درخواست کرتے ہیں، تو ہم آپ کی یہ معلومات بھی جمع کریں گے:
- پہلا نام
- آخری نام
- فون نمبر
- ای میل ایڈریس
- شعبہ
- آپ کی کمپنی کا نام اور آپ کی کمپنی کی معلومات
ماڈرن ہائر غیر ذاتی اور/یا گمنام معلومات بھی جمع کر سکتا ہے جسے ہم کسی بھی مقصد کے لیے استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں بشمول مجموعی انداز میں۔ مثال کے طور پر، ہم سسٹم سے متعلقہ معلومات اکٹھی کر سکتے ہیں جو سسٹم ایڈمنسٹریشن کے مقاصد کے لیے استعمال کی جائے تاکہ مسائل کی تشخیص میں مدد ملے، ٹریفک کے نمونوں کی نگرانی کی جا سکے، اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ کون سی سروسز سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہیں اور سائٹ کے استعمال کا اندازہ لگایا جا سکے۔ جہاں ڈیٹا کو گمنام یا غیر شناخت شدہ کیا جاتا ہے، وہ آپ کے لیے قابل شناخت نہیں رہتا اور پھر وہ ذاتی ڈیٹا نہیں رہتا۔
فریق ثالث (Third Parties)
جب آپ کسی بھی کو-برانڈیڈ ویب سائٹس یا منسلک ویب پیجز کے ذریعے ہماری سروسز تک رسائی حاصل کرتے ہیں (چاہے کسی آجر کے ذریعے ہو یا کسی دوسری صورت میں)، تو آپ کا ذاتی ڈیٹا ماڈرن ہائر اور/یا متعلقہ آجر کو ظاہر کیا جائے گا جہاں قابل اطلاق ہو۔ اس صورت میں، آجر کی طرف سے اس طرح کے ذاتی ڈیٹا کا استعمال اس کلائنٹ کی رازداری کی پالیسی کے ساتھ مشروط ہو گا، اور ماڈرن ہائر اس کلائنٹ کے ذاتی ڈیٹا کے استعمال سے متعلق اس کی پالیسی کے لیے ذمہ دار نہیں ہے اور نہ ہی اس کے تابع ہے۔ اس کے مطابق، ماڈرن ہائر آپ کو کسی بھی متعلقہ آجر اور دوسرے فریق ثالث کو کوئی ذاتی ڈیٹا فراہم کرنے سے پہلے ان کی رازداری کی پالیسیوں اور طریقوں کا جائزہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔
ہماری سروسز میں فریق ثالث کی سائٹس کے لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ لنکس صرف آپ کی سہولت کے لیے فراہم کیے گئے ہیں اور ماڈرن ہائر دوسروں کی سائٹس کی رازداری کی پالیسیوں، طریقوں، یا مواد کے لیے ذمہ دار نہیں ہے جن سے آپ لنک کر سکتے ہیں یا جنہیں سروسز سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ ہم آپ کو ان سائٹس کی رازداری کی پالیسیوں اور شرائط و ضوابط کا جائزہ لینے کی ترغیب دیتے ہیں تاکہ آپ سمجھ سکیں کہ وہ سائٹس آپ کی معلومات کو کس طرح اکٹھا کرتی ہیں، استعمال کرتی ہیں اور اس کا اشتراک کرتی ہیں۔ یہ نوٹس صرف اس معلومات پر لاگو ہوتا ہے جو ہم اپنی سروسز سے جمع کرتے ہیں۔
پروسیسنگ کا مقصد اور قانونی بنیاد
ماڈرن ہائر درج ذیل سروسز فراہم کرنے کے لیے یوزر کی معلومات جمع کرتا ہے:
کسی کانٹریکٹ کو پورا کرنے یا کسی کانٹریکٹ سے منسلک اقدامات اٹھانے کے لیے۔ یہ متعلقہ ہے جہاں آپ سروسز حاصل کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کرتے ہیں۔ اس میں شامل ہے:
- اکاؤنٹ بنانا۔
- اپنی شناخت کی تصدیق کرنا۔
- آپ سے بات چیت کرنا۔
- کسٹمر سروس فراہم کرنا۔
ہمارے جائز مفادات پر بھروسہ کرنا
ہم نے اپنے جائز مفادات یا اپنے کلائنٹس کے جائز مفادات کی بنیاد پر کیے گئے تمام ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ کے لیے توازن کے ٹیسٹ کیے ہیں، جن کی ہم نے ذیل میں وضاحت کی ہے۔ آپ ذیل میں رابطہ کی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کر کے ہمارے کسی بھی توازن/بیلینسنگ ٹیسٹ کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ ہمارا کاروبار چلانے اور اپنے جائز مفادات کی پیروی کرنے کے لیے ماڈرن ہائر کی ضرورت ہے، خاص طور پر:
- ایسی معلومات بھیجنا جو کہ ماڈرن ہائر سمجھتا ہے کہ یوزرس کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
- وقتاً فوقتاً، درخواست کی تحقیق کے مقاصد کے لیے یوزرس سے رابطہ کرنا۔
- سروسز کو حسب ضرورت بنانا۔
- ہماری ویب سائٹس اور آن لائن سروسز کے استعمال کی نگرانی اور ہماری سروسز کو بہتر بنانا۔
- آپ کی درخواست کردہ پروڈکٹس اور سروسز فراہم کرنا۔
- آپ کے بھیجے گئے تبصرے یا شکایات کا جواب دینا۔
- قانونی دعووں، تعمیل، ریگولیٹری اور تفتیشی مقاصد کے سلسلے میں اور جیسا کہ قانون کے مطابق ضروری ہے ذاتی ڈیٹا کا استعمال کرنا۔
آپ کی رضامندی پر انحصار کرنا
جہاں آپ ہمیں رضامندی دیتے ہیں:
- ہم آپ کو اپنی متعلقہ پروڈکٹس اور سروسز، یا ہمارے، ہمارے ملحقہ اور احتیاط سے منتخب کردہ شراکت داروں کی طرف سے فراہم کردہ دیگر پروڈکٹس اور سروسز کے سلسلے میں براہ راست مارکیٹنگ بھیجیں گے۔
- ہم کوکیز لگاتے ہیں اور اسی طرح کی ٹیکنالوجیز کو ذیل کے عنوان کے مطابق استعمال کرتے ہیں “کوکیز، بیکنز؛ ٹریکنگ ٹیکنالوجی” اور ٹیکنالوجیز کے استعمال پر جو معلومات آپ کو فراہم کی جاتی ہے (اس پر بھی کوکیز لگاتے ہیں)
- دوسرے مواقع پر جہاں ہم آپ سے رضامندی طلب کرتے ہیں، ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو اس مقصد کے لیے استعمال کریں گے جس کے لیے ہم اُس وقت وضاحت کریں گے۔
ان مقاصد کے لیے جو قانون کے ذریعہ مطلوب ہیں:
- ہم حکومت یا قانون نافذ کرنے والے حکام کی جانب سے تحقیقات کرنے والی درخواستوں کے جواب میں آپ کے ذاتی ڈیٹا کو ضرورت کے مطابق استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
آپ کا اپنی رضامندی واپس لینا؛ براہ راست مارکیٹنگ پر اعتراض
جہاں بھی ہم آپ کی رضامندی پر انحصار کرتے ہیں، آپ کو ہمیشہ اس رضامندی سے دستبرداری کا حق حاصل ہوگا۔ براہ مہربانی نوٹ کرلیں کہ اس طرح کی دستبرداری کسی بھی مستقبل یا مسلسل استعمال کے لیے قابل احترام سمجھی جائے گی، حالانکہ ہمارے پاس دوسرے مقاصد کے لیے آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پروسیسنگ اور/یا برقرار رکھنے کے لیے دیگر قانونی بنیادیں ہو سکتی ہیں، جیسا کہ اوپر بیان کیے گئے ہیں۔ کچھ معاملات میں، ہم آپ کی رضامندی کے بغیر آپ کو براہ راست مارکیٹنگ بھیجنے کا انتخاب کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر، جہاں ہم اپنے جائز مفادات پر انحصار کرتے ہیں۔ آپ کو کسی بھی وقت براہ راست مارکیٹنگ سے دستبردار ہونے کا حق حاصل ہے۔ آپ گفتگو میں دی گئی ہدایات پر عمل کرکے جہاں یہ ایک الیکٹرانک پیغام ہے وہاں یا نیچے دی گئی رابطہ کی معلومات پر ہم سے رابطہ کرکے ایسا کر سکتے ہیں۔
معلومات کا انکشاف اور اشتراک
جہاں قانون کی طرف سے مجاز ہے اور جب تک آپ نے دستبردار ہونے کا انتخاب نہ کیا ہو، ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا ماڈرن ہائر سے منسلک گروپ کمپنیوں کے ساتھ مارکیٹنگ، کمیونیکیشن، اور اپنی سروسز کی سہولت کے لیے شیئر کر سکتے ہیں۔
ماڈرن ہائر آپ کے ذاتی ڈیٹا کو درج ذیل طریقوں سے شیئر کرے گا:
- اگر آپ امیدوار ہیں – تو آجر اور بھرتی کرنے والے کے ساتھ۔
- اگر آپ بھرتی کرنے والے ہیں – تو آجر کے ساتھ۔
- اگر آپ آجر ہیں – تو بھرتی کرنے والے کے ساتھ، ہماری سروسز فراہم کرنے کے لیے۔
ذاتی ڈیٹا کو تیسرے فریق کے کچھ سروس فراہم کنندگان کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا، جو اوپر بتائے گئے مقاصد کے لیے ماڈرن ہائر کی جگہ اس پر کام کریں گے۔ خاص طور پر، ہم دوسرے مقاصد کے علاوہ، ویب سائٹ ہوسٹنگ، بحالی، اور آڈیو/وژوئل پروسیسنگ کے لیے مخصوص تھرڈ پارٹی سروس فراہم کنندگان کا استعمال کرتے ہیں۔
جہاں ہم اپنی طرف سے ایسے تھرڈ پارٹی سروس فراہم کرنے والوں کو شامل کرتے ہیں، ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہم نے آپ کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے لیے مناسب معاہدے کیے ہیں۔ ماڈرن ہائر ذاتی ڈیٹا اور/یا مجموعی گمنام معلومات کو ان کاروباروں، ڈویژنوں اور اکائیوں کے لیے بھی ظاہر کر سکتا ہے جو ماڈرن ہائر سے وابستہ ہیں۔
اگر ایک ماڈرن ہائر بزنس لائن یا پورا کاروبار، یا اس کا کافی حصہ حاصل یا منتقل کیا جاتا ہے، خواہ انضمام، استحکام یا اثاثوں کے کافی حصے کی خریداری کے ذریعے، ماڈرن ہائر آپ کے ذاتی ڈیٹا کو حاصل کرنے والے ادارے کو ظاہر اور منتقل کر سکتا ہے۔ ماڈرن ہائر آپ کے ذاتی ڈیٹا کو فریق ثالث کے سامنے بھی ظاہر کر سکتا ہے جب ہمیں اپنی نیک نیتی اور اپنی صوابدید پر یقین ہے، کہ اس طرح کا انکشاف (a) سروسز کی شرائط و ضوابط کو نافذ کرنے یا لاگو کرنے کے لیے معقول حد تک ضروری ہے۔ (b) قانونی یا ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل کرتا ہے (c) ہمارے، ہمارے یوزرس یا دیگر تھرڈ پارٹی کے حقوق، املاک یا حفاظت کو محفوظ رکھتا ہے؛ یا (d) جرم کو روکتا ہے یا قومی سلامتی کی حفاظت کرتا ہے۔ ماڈرن ہائر اپنی مکمل صوابدید کے مطابق گمنام اور/یا مجموعی معلومات کا استعمال اور افشاء بھی کر سکتا ہے، بشمول کلائنٹس، کاروباری شراکت داروں، تھرڈ پارٹی سروس پرووائڈرز، اشتہار دینے والے، سرمایہ کار، ممکنہ خریداروں اور دیگر تیسرے فریقوں کے لیے۔
معلومات کی برقراری
ماڈرن ہائر آپ کے ذاتی ڈیٹا کو ان مقاصد کو پورا کرنے کے لیے زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھے گا جن کے لیے اس پر کام کیا گیا ہے، چاہے اس مقصد کی وضاحت معاہدے کے ذریعے کی گئی ہو یا جیسا کہ قابل اطلاق قانون یا ضوابط کی طرف سے ضروری ہو۔ ایک پروسیسر کے طور پر کام کرتے وقت، امیدواروں سے متعلق ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ ماڈرن ہائر اور آجر کے درمیان معاہدے کے ذریعے قائم کی جاتی ہے۔
جہاں تک آپ کے رجسٹریشن ڈیٹا کو پروسیس کرنے کی بات ہے، ہم یہ اس وقت تک کرتے ہیں جب تک کہ آپ ہماری سروسز کے ایک فعال یوزر ہیں اور اس کے بعد ہم ریکارڈ برقرار رکھنے کی پالیسیوں کے مطابق عمل کرتے ہیں۔
جہاں ہم ذاتی ڈیٹا پر مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے یا آپ کی رضامندی سے کام کرتے ہیں، ہمیں ایسے ذاتی ڈیٹا پر کام کرنے کا حق حاصل ہے جب تک کہ آپ اپنی رضامندی منسوخ نہ کر دیں یا ہم سے روکنے کی درخواست نہ کر دیں (مثال کے طور پر، مزید مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے)۔ جہاں ہمیں قانون کے ذریعہ ایسا کرنے کی ضرورت ہے یا اس کی اجازت ہے، ہم اس حقیقت کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں کہ آپ نے ہم سے کہا ہے کہ آپ کو براہ راست مارکیٹنگ نہ بھیجیں یا آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کام نہ کریں تاکہ ہم مستقبل میں آپ کی درخواست پر عمل کرسکیں۔
آپ کے حقوق
آپ کی رہائش کی جگہ کی بنیاد پر آپ کے پاس آپ کے ذاتی ڈیٹا سے متعلق مخصوص حقوق ہو سکتے ہیں، مثال کے طور پر:
- آپ کے ذاتی ڈیٹا کی ہماری پروسیسنگ کے بارے میں مطلع کرنے کا حق؛
- اپنے ذاتی ڈیٹا کی ایک کاپی تک رسائی کے لیے؛
- اپنے ذاتی ڈیٹا میں تصحیح کی درخواست کے لیے؛
- اپنے ذاتی ڈیٹا کی منتقلی کی درخواست کرنے کے لیے؛
- آپ کے ذاتی ڈیٹا کی ہماری پروسیسنگ پر پابندی یا اعتراض کرنا؛ اور
- آپ کو یہ درخواست کرنے کا حق کہ آپ کا ذاتی ڈیٹا ڈلیٹ کردیا جائے.
اگر قابل اطلاق ہو تو آپ کو خودکار فیصلہ سازی پر اعتراض کرنے کا حق بھی حاصل ہو سکتا ہے۔
آپ ذیل میں رابطہ کی معلومات پر ہم سے رابطہ کر کے کسی ایسے حقوق کی درخواست کر سکتے ہیں جن کے بارے میں آپ کو یقین ہے کہ آپ ان کے حقدار ہیں (Country Specific Law Addenda بھی ملاحظہ فرمائیں)۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کی خلاف ورزی سرزد ہوئی ہے یا لگتا ہے کہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں یا آپ جس ملک میں رہتے ہیں، کام کرتے ہیں وہاں کے ریگولیٹری اتھارٹی سے شکایت کر سکتے ہیں۔
براہ مہربانی درج ذیل رابطے کی معلومات کی مطابقت سے کوئی درخواست ہمارے دھیان میں لائیں۔
ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا کسی کو فروخت نہیں کرتے، اور ہم اسے کسی کے ساتھ شیئر یا منتقل نہیں کرتے سوائے اس کے کہ ہمیں اپنی سروسز فراہم کرنے کی ضرورت ہو اور قابل اطلاق قانون کے ذریعہ اس کی اجازت ہو۔
ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ اپنے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ سے متعلق کسی بھی خدشات یا مسائل پر بات کرنے کے لیے نیچے دیے گئے رابطے کی معلومات میں درج پتے پر ہم سے رابطہ کریں۔
ڈیٹا کی سلامتی/ڈیٹا سیکیورٹی
ماڈرن ہائر نے ذاتی ڈیٹا کو حادثاتی طور پر ضائع ہونے، استعمال کرنے یا غیر مجاز طریقے سے اس تک رسائی کو روکنے کے لیے مناسب تکنیکی اور منظم اقدامات کیے ہیں۔ جہاں مناسب ہو، ہم نے اپنے کلائنٹس اور تھرڈ پارٹی سروس پرووائڈرز کے ساتھ ڈیٹا پروٹیکشن کے معاہدے کیے ہیں تاکہ ڈیٹا کے تحفظ کے اقدامات کو مزید خاص تفصیل سے بیان کیا جا سکے۔ ہم ISO 27001 تصدیق شدہ اور SOC2 Type 2 سے مطابقت رکھتے ہیں۔ سلامتی/حفاظت کے لیے ہمارے مضبوط ارادوں کے بارے میں مزید معلومات یہاں
کوکیز؛ بیکنز؛ ٹریکنگ ٹیکنالوجی
ماڈرن ہائر یوزرس کی سہولت کے لیے “کوکیز،” “ویب بیکنز” اور اسی طرح کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے تاکہ سروسز کا استعمال کرنے والے یوزرس کو بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ کوکی ایک چھوٹی ٹیکسٹ فائل ہوتی ہے جسے ویب پیج سرور کے ذریعہ ہارڈ ڈرائیو پر عارضی طور پر یا مستقل طور پر ریکارڈ کیا جاتا ہے، استعمال کے لحاظ سے وہ ہمیں سروسز کا استعمال کرتے وقت آپ کو بار بار لاگ ان کرنے کی ضرورت کے بغیر آپ کو پہچاننے کے قابل بناتے ہیں۔ ویب بیکنز ایسے گرافکس ہیں جو ویب لاگ کی معلومات جمع کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں جیسے کہ دیکھے گئے پیج، یا کھولے گئے پیغامات۔ کوکیز، ویب بیکنز اور اسی طرح کی ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہوئے، ماڈرن ہائر ایک زیادہ موثر سروس فراہم کرنے کے قابل ہو سکتا ہے جو ہر یوزر کے لیے زیادہ ذاتی نوعیت کی ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ، یہ ٹیکنالوجیز ماڈرن ہائر کو سروسز کو مزید کارآمد بنانے کے لیے ٹریفک کے نمونوں، سروسز کے استعمال اور سیشن کی معلومات کی نگرانی کرنے کی اجازت دے سکتی ہیں۔
ماڈرن ہائر مندرجہ ذیل مقاصد کے لیے درج ذیل کوکیز کا استعمال کرتا ہے:
کوکیز کے زمرے |
ضروری کوکیز (Necessary cookies)۔ یہ کوکیز ویب سائٹ کے کام کرنے کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔ |
تجزیاتی کوکیز (Analytics cookies)۔ یہ کوکیز ہماری ویب سائٹ کے استعمال کا تجزیہ کرنے میں ہماری مدد کرتی ہیں تاکہ ہم اپنی سروسز کو بہتر بنا سکیں۔
|
فعالیتی کوکیز (Functionality cookies)۔ یہ کوکیز ہمیں آپ کے انتخاب کو یاد رکھنے کی اجازت دیتی ہیں (جیسے آپ کی زبان یا آپ جس علاقے میں ہیں) اور بہتر، مزید ذاتی خصوصیات فراہم کرتی ہیں۔ |
اضافی قوانین؛ تبدیلیاں
بچوں کا آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن رول (“COPPA”)
ہم جان بوجھ کر یا خاص طور پر 16 سال سے کم عمر کے یوزرس سے ذاتی ڈیٹا اکٹھا نہیں کرتے۔ ہم 16 سال سے کم عمر کے یوزرس کو سروسز استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ براہ مہربانی ہمیں مطلع کریں اگر آپ کو یقین ہے کہ ہماری سروسز 13 سال سے کم عمر کے بچے استعمال کر رہے ہیں۔
تبدیلیاں
ماڈرن ہائر اِس نوٹس کو کسی بھی وقت تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ خاص طور پر، ہم معلومات کو جمع کرنے، استعمال کرنے یا ظاہر کرنے کے طریقے میں تبدیلیاں لانے کے لیے، یا رازداری کے قوانین، ضوابط، اور/یا صنعت کے معیارات میں تبدیلیاں لانے کے لیے اس نوٹس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ ہم یوزرس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ سروسز تک رسائی حاصل کرتے وقت اِس نوٹس کا جائزہ لیں۔ جہاں تبدیلیاں اُس انداز کو کافی حد تک متاثر کریں گی جس میں ہم آپ کے ڈیٹا کو ہینڈل کرتے ہیں، تو ہم انہیں آپ کی توجہ میں لائیں گے۔
آپ کے ذاتی ڈیٹا کی منتقلی۔
جب ماڈرن ہائر آپ کے ذاتی ڈیٹا کو ایک ملک سے دوسرے ملک میں منتقل کرے گا، تب ماڈرن ہائر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ کی معلومات کم از کم اسی معیار تک محفوظ ہے جس کی اصل ملک میں ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایک مناسب قانونی معاہدہ ہو جو آپ کے ڈیٹا کی منتقلی کو کوَر کرتا ہو۔ ہم ذاتی ڈیٹا کو ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل کرنے کے حوالے سے اضافی مخصوص اقدامات کرتے ہیں جب ایسا کرنے کے لیے قابل اطلاق قانون کی ضرورت ہوتی ہے؛ مثال کے طور پر، ملک کا مخصوص قانون ضمیمہ (Country Specific Law Addenda) کو ملاحظہ فرمائیں۔
ملک کا مخصوص قانون ضمیمہ (Country Specific Law Addenda)
آپ کی رہائشی جگہ کی بنیاد پر، درج ذیل میں سے ایک یا زیادہ ملک (اور/یا علاقہ اور/یا ریاست) کا مخصوص قانون ضمیمہ (Country Specific Law Addenda) آپ پر ہمارے رازداری کے نوٹس میں بیان کردہ شرائط کے علاوہ لاگو ہو سکتا ہے۔ کیپٹلائزڈ اصطلاحات جن کی وضاحت ملک کے مخصوص قانون ضمیمہ (Country Specific Law Addenda) میں نہیں کی گئی ہے ان کے وہی معنی ہیں جو پرائیویسی نوٹس میں دیے گئے ہیں۔
آپ جہاں رہتے ہیں اس قانون کے لحاظ سے آپ پر لاگو ہونے والے اضافی تحفظات کے لیے براہ مہربانی ملک کے مخصوص قانون کے ضمیمہ (Country Specific Law Addenda) کا جائزہ لیں۔
ریاستہائے متحدہ کا ضمیمہ (United States Addendum)
الینوائے کے رہائشیوں کے لیے
EU/EEA کا ضمیمہ
برطانیہ کا ضمیمہ
کینیڈا کا ضمیمہ
آسٹریلیا کا ضمیمہ
ملائیشیا کا ضمیمہ
رابطے کی معلومات
تکنیکی سوالات کے لیے، براہ مہربانی
اپنے حقوق استعمال کرنے کے لیے، ہمارے رازداری کے طریقوں کے بارے میں سوالات کرنے کے لیے، یا شکایت جمع کروانے کے لیے، براہ مہربانی ہم سے یہاں رابطہ کریں:
.Modern Hire, Inc
3201 Enterprise Parkway, Ste 460
Cleveland, Ohio 44122
ای میل:
ملحقہ اداروں اور رابطے کی معلومات
UNITED STATES
.Modern Hire, Inc
3201 Enterprise Parkway, Ste 460
Cleveland, Ohio 44122
USA
Tel: (877) 451-1659
info@modernhire.com
یورپ
ماڈرن ہائر یورپ لمیٹڈ
europe@modernhire.com
ایشیا پیسیفک
ماڈرن ہائر ایشیا پیسیفک Pte لمیٹڈ
asiapacific@modernhire.com
آسٹریلیا
ماڈرن ہائر آسٹریلیا Pty لمیٹڈ
australia@modernhire.com
برطانیہ
ماڈرن ہائر یو کے لمیٹڈ
uk@modernhire.com
فرانس
ماڈرن ہائر فرانس SAS