رضامندی کے اظہار اور/یا قانونی بنیادوں پر ذاتی ڈیٹا جمع کرنا اور پروسیس کرنا (Consent Urdu)
رضامندی کے اظہار اور/یا قانونی بنیادوں پر ذاتی ڈیٹا جمع کرنا اور پروسیس کرنا
آخری بار اگست 2022 کو اپ ڈیٹ کیا گیا
یہ ایپلیکیشن پلیٹ فارم (“پلیٹ فارم“) .Modern Hire Inc (“ماڈرن ہائر““ہم” “ہمارے”) ذریعے اوپریٹ کیا جاتا ہے تاکہ ہمارے کلائینٹس (یعنی آجروں) (بلا تفریق، “کلائینٹ” یا “آجر“) کو ہماری “سروسز” کے حصے کے طور پر، ملازمت سے پہلے کے پروسیسز کو مکمل کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ ہمارے پلیٹ فارم اور سروسز میں درج ذیل شامل ہیں مگر فہرست صرف ان تک محدود نہیں؛ ملازمت کے درخواست گزاروں، امیدواروں اور/یا ملازمت تلاش کرنے والے افراد (ایک ساتھ “امیدوار(امیدواروں” یا “آپ“) کو بھرتی کرنے والوں، ملازمت پر رکھنے والے مینیجرز اور/یا مزید انٹرویو لینے والوں (اجتماعی طور پر، “بھرتی کرنے والوں“) سے منسلک کر کے، ملازمت سے پہلے کے جائزے، ڈیجیٹل/ورچوئل انٹرویوز، شیڈول بنانا اور/یا ملازمت پر رکھنے سے پہلے کے دیگر تجربے فراہم کرنا شامل ہیں۔ ہمارا پلیٹ فارم اور سروسز آجر کے ملازمت سے پہلے کے عمل میں سہولت فراہم کرتے ہیں، لیکن ماڈرن ہائر امیدوار کے انٹرویو، اسیسمینٹ، جانچ، انتخاب یا ہائر کرنے کے عمل میں حصہ نہیں لیتا ہے اور نہ دیگر فیصلے کرتا ہے۔ امیدواروں، بھرتی کرنے والوں اور آجروں سمیت جو بھی افراد پلیٹ فارم یا سروسز تک رسائی اور اس کا استعمال کرتے ہیں، ان کو یہاں مجموعی طور پر “یوزر” کا خطاب دیا جا سکتا ہے۔
کسی بھی ذاتی ڈیٹا جو پروسیس کیا جاتا ہے (جیسے کہ نیچے بیان کیا گیا ہے) کے لیے ذمہ دار ہستی/ادارہ (جیسے کہ نیچے بیان کیا گیا ہے)، جو پلیٹ فارم اور سروسز کے استعمال کے دوران بھرتی کرنے والوں اور امیدواروں دونوں کے لیے ڈیٹا جمع اور پروسیس کرنے کا کام کرے، وہی ہستی/ادارہ ہوتا ہے جس کے ساتھ امیدوار نے مخصوص جاب پوسٹنگ کی مطابقت کے ساتھ ملازمت کی درخواست جمع کروائی یا وہ ہستی/ادارہ ہوتا ہے جس کے ذریعے امیدوار یا بھرتی کرنے والوں نے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کی (یعنی، ہمارا “کلائینٹ” / آجر اور “ڈیٹا کنٹرولر“)۔ ہم ڈیٹا کنٹرولر کی ہدایات پر ذاتی ڈیٹا “ڈیٹا پروسیسر” کے طور پر جمع، استعمال اور منتقل (مجموعی طور پر “پروسیس“) کرتے ہیں۔
ہم ذاتی ڈیٹا اپنے پرائیویسی نوٹس اور قابل اطلاق ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کی مطابقت سے آگے بڑھاتے ہیں، بشمول کہ جیسے اس کا اطلاق ہوتا ہے اور مثال کے طور پر، جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (یورپین یونین کے یوزرس کے لیے)، دی آسٹریلین پرائیویسی ایکٹ (آسٹریلیا کے یوزرس کے لیے)، دی کیلیفورنیا کنزومر پروٹیکشن ایکٹ (کیلیفورنیا کے یوزرس کے لیے)۔ قابل اطلاق ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کے تحت آپ کے پاس موجود مخصوص حقوق کی تفصیلات کا مزید خلاصہ ہمارے پرائیویسی نوٹس اور متعلقہ ملک کا مخصوص قانون ضمیمہ (Country Specific Law Addenda) میں دیا گیا ہے۔ قابل اطلاق ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کے تحت، آپ کو ذاتی ڈیٹا کے کچھ استعمال کے لیے رضامندی کی ضرورت ہو سکتی ہے اور بعض صورتوں میں ڈیٹا کنٹرولر (یعنی، ہمارا کلائنٹ) اور ان کے ڈیٹا پروسیسر (یعنی ماڈرن ہائر) کے پاس آپ کی رضامندی کے اظہار کے بغیر آپ کے ذاتی ڈیٹا کو استعمال کرنے کی قانونی بنیاد/اجازت ہو سکتی ہے۔
ہمارے پلیٹ فارم اور سروسز کا استعمال کرتے وقت، آپ کے ذریعہ فراہم کردہ یا بطور یوزر جمع کیا گیا تمام ذاتی ڈیٹا، جس میں وڈیو اور/یا آڈیو رکارڈنگز کے ذریعے جمع کیے جانے والے ڈجیٹل/ورچوئل (دور دراز بیٹھ کر آن لائن کیے جانے والے) انٹرویوز اور/یا اسیسمینٹس، ایس ایم ایس ٹیکسٹ میسیجز، اور/یا سوالوں کے جوابات، جو کہ متعدد انتخاب یا ٹیکسٹ پر مبنی (مجموعی طور پر “ذاتی ڈیٹا“) ہو سکتے ہیں، ان کو ہماری ڈیٹا برقرار رکھنے کی پالیسیوں (ریٹینشن پالیسیز) اور ہمارے پرائیویسی نوٹس کی مطابقت سے، اور اس کے ساتھ ساتھ کلائینٹ کی قابل اطلاق پرائیویسی پالیسی کے مطابق پروسیس اور اعداد و شمار میں جمع کیا جاتا ہے۔
براہ مہربانی یہ بات نوٹ کرلیں کہ ہماری سروسز کے ذریعے آپ کی فراہم کردہ کسی بھی رکارڈنگ (یعنی وڈیو اور/یا آڈیو) کو شناخت کرنے کے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا (یعنی، ان کا ڈجیٹل طور پر تجزیہ نہیں کیا جاتا، اور نہ ہی وائس پرنٹس یا چہرہ پہچاننے والی فائلز میں پروسیس کیا جاتا ہے)۔ دوسرے لفظوں میں، نہ تو پلیٹ فارم اور نہ ہی سروسز آپ کے چہرے کی خصوصیات، چہرے کے تاثرات، آنکھوں کی حرکات، یا کسی بھی مقصد کے لیے آواز کے لہجے کا تجزیہ کرتی ہیں، بشمول شناخت کے لیے، اور اس لیے ماڈرن ہائر ان ریکارڈنگز کو بائیو میٹرک ڈیٹا نہیں سمجھتا جو کسی بھی بایومیٹرک معلومات کے تحفظ کے قواعد و ضوابط میں بیان کیا گیا ہو یا ان کے تحت آتا ہو۔ ہم سروسز فراہم کرنے کے مقاصد کے لیے ریکارڈنگ سے خام ذاتی ڈیٹا کو ٹیکسٹ فارمیٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ ہمارے کلائینٹ کو ڈیٹا کنٹرولر کے طور پر ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی۔
قابل اطلاق ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کے ساتھ ہماری تعمیل میں ایسی کسی بھی ریکارڈنگ کی پروسیسنگ کے سلسلے میں مطلوبہ تعمیل شامل ہے۔ ایسی صورت میں کہ ریکارڈنگز کو خود بائیو میٹرک قوانین یا ڈیٹا کے تحفظ کے دیگر قابل اطلاق قوانین (اگرچہ شناخت کے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا ہے) کے تحت سمجھا جانا چاہیے، تو بطور یوزر آپ کو درج ذیل حقوق حاصل ہو سکتے ہیں: یہ جاننے کا حق کہ ایسی ریکارڈنگز کو آپ کے جوابات کو لکھنے اور جانچنے کے لیے ضرورت کے طور پر جمع اور ذخیرہ کیا جاتا ہے؛ کہ ریکارڈنگز کو ڈیٹا کو برقرار رکھنے کی ہماری عام پالیسیوں کے مطابق اور ڈیٹا کے تحفظ کے قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کے تقاضے کے طور پر ڈلیٹ کیا جاتا ہے؛ اور یہ کہ ہمارے پلیٹ فارم یا سروسز کا آپ کا استعمال، جس میں ویڈیو اور/یا آڈیو ریکارڈنگز کے ذریعے جمع کرنا شامل ہے، آپ ایک یوزر کے طور پر رکارڈنگز کو جمع کرنے اور استعمال کرنے کے بارے میں دی گئی معلومات کی وصولی کا اعتراف کرتے ہیں۔ آپ مزید تفصیلات کے لیے ہمارے پرائیویسی نوٹس اور متعلقہ ملک کا مخصوص قانون ضمیمہ (Country Specific Law Addenda)کا حوالہ دے سکتے ہیں (مثلاً، الینوائے بایو میٹرک انفارمیشن پروٹیکشن ایکٹ)۔
آپ کے ذاتی ڈیٹا میں آپ کا پہلا نام، آخری نام، ای میل ایڈریس اور/یا فون نمبر جیسا ڈیٹا شامل ہو سکتا ہے۔ ہماری سروسز کو کوئی بھی ایسی حساس معلومات درکار نہیں ہوتی جیسی قابل اطلاق ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین میں بیان کی گئی ہے، (مثلاً، نسلی، قومی اصلیت کی، سیاسی تجزیات، مذہبی عقائد، وغیرہ)۔ ہم عام طور پر آپ کو ایک صارف سمجھتے ہوئے ذاتی ڈیٹا آپ سے براہ راست اکٹھا کرتے ہیں، جس میں حساس ڈیٹا شامل ہو سکتا ہے، مثلاً، ایک وڈیو ریکارڈنگ ایسی معلومات کی عکاسی کر سکتی ہے جس سے جنس، نسل یا قومیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، لیکن ہم اپنی سروسز کے مقاصد کے لیے ایسا ڈیٹا استعمال نہیں کرتے۔ ہم ضرورت کے مطابق ذاتی ڈیٹا آگے بڑھاتے ہیں تاکہ اپنے کلائینٹس کو اپنی سروسز فراہم کر سکیں۔ آپ کے ذاتی ڈیٹا (بشمول کسی بھی حساس ڈیٹا) کو ہماری پرائیویسی پالیسی، بشمول متعلقہ ملک کا مخصوص قانون ضمیمہ (Country Specific Law Addenda) کے مطابق سنبھالا جائے گا۔
آپ پر بطور یوزر کون کون سے ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین لاگو ہوتے ہیں (براہ مہربانی مزید تفصیلات کے لیے پرائیویسی نوٹس اور متعلقہ Country Specific Law Addenda دیکھیں)، اس بات پر انحصار کرتے ہوئے، ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا سے متعلق اپنے حقوق کا استعمال کرنے کے لیے، معلومات کی درخواست میں یا کسی اور مقصد کے لیے ہمیں ای میل ایڈریس کی فراہمی، آپ کے انتخاب کو آپٹ ان کی بنیاد پر تشکیل دیں گے جہاں قابل اطلاق ڈیٹا پروٹیکشن قوانین (جیسے کینیڈا کی اینٹی سپیم قانون سازی) کے تحت ضروری ہو، تاکہ ہمیں آپ کے ساتھ ای میل کے ذریعے بات چیت کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ آپ کسی بھی وقت ہم سے مزید ای میل مواصلت سے باہر نکلنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کا جائزہ لینے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور/یا خودکار فیصلہ سازی کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ استعمال ہونے پر، خودکار فیصلہ سازی اور/یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس آپ کے جوابات کی بنیاد پر حتمی فیصلہ نہیں کرتی، بلکہ ایک سکور یا تجویز کردہ سکور فراہم کرتی ہے، جسے ہمارے کلائنٹ کی خدمات حاصل کرنے والی ٹیم آپ کے جوابات پر غور کرنے میں مدد کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔ ہمارا پلیٹ فارم اور سروسز آجر کے ملازمت سے پہلے کے عمل میں سہولت فراہم کرتے ہیں، لیکن ماڈرن ہائر امیدوار کے انٹرویو، اسیسمینٹ، جانچ، انتخاب یا ہائر کرنے کے عمل میں حصہ نہیں لیتا ہے اور نہ دیگر فیصلے کرتا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے بارے میں مزید تفصیلات “ملازمت کے عمل میں طرفداری کو کم کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟” کے رضامندی فارم میں درج کی گئی ہیں، جو آپ کو پلیٹ فارم کے اس حصے سے پہلے دکھایا جائے گا جو اس طرح کے فیصلہ سازی کے عمل کو استعمال کرے گا۔
جیسا کہ ہمارے پرائیویسی نوٹس میں بیان کیا گیا ہے، ہم کچھ تھرڈ پارٹی سروس فراہم کرنے والوں کو استعمال کرتے ہیں، بشمول ہمارے ڈیٹا ہوسٹ پرووائیڈر (“DHP”) کا بطور سب-پروسیسر استعمال کرتے ہیں۔ جیسا کہ ہمارے پرائیویسی نوٹس میں واضح کیا گیا ہے، ہم ذاتی ڈیٹا دیگر تھرڈ پارٹی سروس پرووائڈرز کے لیے بھی ظاہر کرتے ہیں۔ DHP ڈیٹا سینٹرز اور تھرڈ پارٹی سروس پرووائڈرز آپ کے رہائش کے ملک کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں موجود ہو سکتے ہیں۔ ایسے معاملات میں، ہمارا کلائنٹ (یعنی، ڈیٹا کنٹرولر) اور ماڈرن ہائر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے کہ ڈیٹا کے تحفظ کے قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرنے کے لیے ڈیٹا کے تحفظ کی مناسب سطح موجود ہے (مثلاً، GDPR کے تحت EU اسٹینڈرڈ کانٹریکچوئل کلازز ایسا کرنے کا ایک ذریعہ ہیں)۔
آپ ہم سے یہاں رابطہ کر کے اپنے ذاتی ڈیٹا کو پروسیس کرنے کے لیے اپنی دی گئی رضامندی کسی بھی وقت منسوخ کر سکتے ہیں۔ رضامندی کو منسوخ کرنے کی درخواست موصول ہونے پر، ہم فوری طور پر ہمارے ڈیٹا کنٹرولر سے رابطہ کریں گے اور اگر ڈٰیٹا کنٹرولر نے منظوری دی تو فوری طور پر درخواست کے مطابق آپ کا ڈیٹا ڈلیٹ کر دیا جائے گا، سوا اس کے کہ برقراری (Retention) قانون کی جانب سے لازمی ہو یا ہمارے ریکارڈ برقرار رکھنے کے تقاضوں کے مطابق ضروری ہو، جیسا کہ ہماری معیاری ڈیٹا برقرار رکھنے کی پالیسیوں میں بیان کیا گیا ہے۔ اگر ہم ذاتی ڈیٹا ڈلیٹ کرنے سے قاصر رہے، تو ماڈرن ہائر یا ہمارے ڈیٹا کنٹرولر آپ کو بطور صارف اس برقراری کی وجوہات سے آگاہ کریں گے۔
اگر آپ اپنے ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کرنے کے لیے ہمیں رضامندی نہیں دیتے یا اپنی رضامندی منسوخ کرتے ہیں، تو ہو سکتا ہے آپ کو پلیٹ فارم کا مکمل استعمال اور/یا ہماری سروسز کا پورا فائدہ نہ ملے۔ ہمارے پرائیویسی نوٹس میں اس بارے میں معلومات شامل ہیں کہ بطور یوزر آپ کس طرح رسائی کی درخواست کر سکتے ہیں اور کس طرح اپنے ڈیٹا کی اصلاح کی درخواست کر سکتے ہیں، کس طرح یوزر ڈیٹا کے تحفظ کے قابل اطلاق قوانین کی خلاف ورزی کے بارے میں شکایت کر سکتے ہیں اور ہم (یا ڈیٹا کنٹرولر کے طور پر کام کرنے والا ہمارا کلائنٹ) اس طرح کی شکایت سے کیسے نمٹیں گے۔ قابل اطلاق ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کے تحت بطور یوزر آپ کو مزید انفرادی حقوق حاصل ہو سکتے ہیں جن کی تفصیل ہمارے پرائیویسی نوٹس اور متعلقہ ملک کا مخصوص قانون ضمیمہ (Country Specific Law Addenda) میں بھی دی گئی ہے۔ اس رضامندی سے متعلق کوئی بھی دوسرے سوالات کرنے کے لیے آپ ہم سے پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کے حد درجہ ممکنہ تحفظ کو یقینی بنانے کے لیےاحتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں۔ وہ تمام ذاتی ڈیٹا جو ہم اپنی سروسز کی فراہمی یا اس پلیٹ فارم کے استعمال کے تناظر میں پروسیس کرتے ہیں، وہ کسی بھی غیر مجاز رسائی اور اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنے کے خلاف، مناسب تکنیکی اور منظم اقدامات کے ذریعے اور قابل اطلاق ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کی مطابقت کے ساتھ محفوظ رکھا جاتا ہے۔
ذیل میں قبول ہے پر کلک کر کہ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ: میں ماڈرن ہائر کو اپنے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ کے لیے رضامندی دیتا/دیتی ہوں، جس میں بغیر کسی حد کے حساس ڈیٹا یا ریکارڈنگ کا استعمال، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال یا خودکار فیصلہ سازی شامل ہے، اور اگر میں اپنا ای میل ایڈریس دیتا ہوں تو میں ان کو حق دیتا ہوں کہ اوپر بیان کیے گئے ہر مقصد کے لیے الیکٹرانک میل کے ذریعے مجھ سے رابطہ کریں اور جیسا کہ ماڈرن ہائر کے پرائیویسی نوٹس اور متعلقہ ملک کا مخصوص قانون ضمیمہ (Country Specific Law Addenda) میں میرے لیے صارف کے طور پر ماڈرن ہائر پلیٹ فارم اور سروسز تک رسائی اور اس کا استعمال کرنے کے لیے مزید وضاحت کی گئی ہے۔