برقراری کی پالیسی (Retention Urdu)
برقراری کی پالیسی
آخری بار اگست 2022 کو اپ ڈیٹ کی گئی
ماڈرن ہائر اپنے کلائینٹس اور ان کے آتھورائیزڈ یوزرس (مثلاً، کسی کلائینٹ کی ملازمت کے امیدوار/درخواست گزار اور کلائینٹ کے ذہین افراد کے حصول/بھرتی کرنے والے/ھیومن ریسورس ٹیمز) کو اجازت دیتا ہے کہ وہ ماڈرن ہائر کو معلومات فراہم کرنے کے لیے مختلف طریقہ کار استعمال کریں، جس طرح کی معلومات ماڈرن ہائر کو اپنے کلائینٹس اور ان کے یوزرس کو سروسز فراہم کرنے کے لیے درکار ہے۔ فراہم کیے گئے ڈیٹا میں وڈیو اور/یا آڈیو رکارڈنگز کے ذریعے جمع کیے گئے ورچوئل/ڈجیٹل (آن لائن کیے جانے والے) انٹرویوز اور/یا ملازمت سے پہلے کے جائزے، ایس ایم ایس ٹیکسٹ میسیجز، اور/یا سوالوں کے جوابات، جو کہ متعدد انتخابات یا ٹیکسٹ پر مبنی (مجموعی طور پر “ڈیٹا”) ہو سکتے ہیں اور اس طرح کا ڈیٹا ماڈرن ہائر کے زیر کنٹرول سرورز پر تیار کیا جائے گا اور ڈجیٹل طور پرر جمع کیا جائے گا۔ ماڈرن ہائر اس ڈیٹا کو اپنے پرائیویسی نوٹس کے مطابق، اپنے کلائینٹس کے کانٹریکٹس سے متعلق ذمہ داریوں اور قابل اطلاق قوانین کی مطابقت کے ساتھ محفوظ رکھتا ہے۔
ملازمت کے قوانین دائرہ اختیار کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں اور انہیں عام طور پر ایک (1) سال یا (2) سال کی برقراری کی مدت درکار ہوتی ہے۔ ماڈرن ہائر کی ڈیٹا کی معیاری برقراری کی معیاری پالیسی یہ ہے کہ یوزر کے ماڈرن ہائر پلیٹ فارم یا سروسز سے آخری رابطے کے 2 سال بعد خام ڈیٹا (جس میں متعلقہ رکارڈنگز شامل ہیں) ڈلیٹ کر دیا جاتا ہے۔ کلائینٹ کی ہدایت پر، ماڈرن ہائر اور کلائینٹ کے درمیان کانٹریکٹ کی بنیاد پر برقراری کے شیڈول میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے؛ ایسا کانٹریکٹ دونوں کو قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرنے کا پابند کرتا ہے، بشمول جو (قوانین) برقراری کی مدت سے متعلق ہیں۔ ڈیٹا پر لاگو ہونے والی برقراری کی مخصوص مدت ماڈرن ہائر سے support@modernhire.com پر رابطہ کرنے پر دستیاب کر دی جائے گی۔
براہ مہربانی یہ بات یاد رہے کہ کوئی بھی ڈیٹا جس میں شناخت کی تفصیلات مٹائی جا چکی ہوں وہ ڈیٹا ذاتی ڈیٹا نہیں رہتا اور تحفظ کے قوانین، پرائیویسی نوٹس، یا برقراری کی یہ پالیسی اس پر لاگو نہیں ہوتی؛ ماڈرن ہائر شناخت مٹائے جانے والے اِس ڈیٹا کو برقرار رکھنے اور استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔